Monday, September 16, 2024

عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم بننے پر جمائما بھی خوش دکھائی دینے لگیں

عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم بننے پر جمائما بھی خوش دکھائی دینے لگیں
July 26, 2018
لندن (92 نیوز) عام انتخابات 2018 میں عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم بننے پر جمائما بھی خوش دکھائی دینے لگیں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں جمائما نے کہا کہ مبارک ہو ،عمران خان ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوعمران خان کا 1997 کا الیکشن یاد ہے ۔ 22 سال بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے۔