Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ، اعتزاز احسن

عمران خان کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ، اعتزاز احسن
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن  نے پروگرام ہارڈ ٹاک میں  کہا کہ عمران خان کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ  جب  ایم این ایز اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہوں تو وزیراعظم کیلئے مشکلات تو بڑھتی ہیں ، عمران خان نے خود بھی مشکلات پیدا کیں، وہ اپوزیشن سے ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتے، نواز شریف نے باہر جانے کی ادائیگی نقد نہیں، قانونی ترمیم کی صورت میں کی، ترمیم پر ساتھ دینے سے نون لیگ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں ان کا بچنا مشکل ہے ۔ اگر عمران خان جاتے ہیں تو نوازشریف،  شہبازشریف اورمریم نواز کاکوئی چانس نہیں کیونکہ جن کو نوازشریف خلائی مخلوق کہتے ہیں ان کا ان پر انحصار نہیں ، وہ بلاول بھٹو پر انحصار کرسکتے ہیں زرداری پر بھی نہیں کرینگے  ،آرمی چیف کی کوئی مدت ملازمت نہیں ہوتی۔ چینل 92نیوز کے پروگرام ہارڈٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کا اتحادی ایک ہی ہے جو انہیں ایک مقام پررکھناچاہتا ہے ، چیف جسٹس آرمی چیف کو چھ ماہ کی مدت نہیں دے سکتے ، نوازشریف کے پاس 84 ووٹ تھے جن کی قیمت پڑ گئی نوازشریف سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ تین ارب پائونڈ کی رقم دینگے انہوں نے ادائیگی کیش میں نہیں، آرمی ایکٹ کی ترمیم کی حمایت کرکے کردی ،نوازشریف نے فوری خط لکھا کہ پارٹی میں بغاوت ہونے سے پہلے پہلے ووٹ دے دیاجائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست اگست میں دائر ہوئی لیکن اس کو یک دم سناگیا، جب مشرف نے نوازشریف کی حکومت ختم کی توا نہوں نے مجھے اپنا وکیل بنایا ،6 دسمبر 2002میں جب کیس عروج پر تھا تو مجھے فون ا ٓیا کہ نوازشریف کو لینے کیلئے سعودی عرب کا طیارہ پاکستان آگیا ہے ۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز ویڈیو لے آئیں لیکن اس کو ثابت نہیں کرسکے ، عمران اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ تک نہیں ملاتے ،بے نظیر بھٹو بھی ایسا کرتی تھیں لیکن میں نے بڑی مشکل سے منایا اورانہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن لیڈر غلا م مصطفی سے کہا کہ آپ کیسے ہیں جس سے ان کے پسینے چھوٹ گئے ،مشرف کے بارے میں لاہورہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پتہ چلے گا۔