Thursday, March 28, 2024

عمران خان کے سوا کوئی بھی منظور، حکومت کو اب جانا ہوگا، بلاول

عمران خان کے سوا کوئی بھی منظور، حکومت کو اب جانا ہوگا، بلاول
June 30, 2020
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عمران خان کے سوا کوئی بھی منظور ہے، حکومت کو اب جانا ہوگا۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1277975592701325315?s=20 بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ عمران خان خود کو واحد چوائس قرار دے رہے ہیں، بدقسمتی سے وہ ملک کے نہیں، پی ٹی آئی کے وزیراعظم ہیں۔ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل شام 4 بجے بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کا بھی اعلان کردیا۔ عمران خان کے سوا ، کوئی بھی منظور ، حکومت ، اب جانا ہوگا ، بلاول ، ٹویٹ ، کراچی ، 92 نیوز ادھر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم یہ سمجھ نہیں سکتے، تاریخ نواز شریف کو ترقی اور خوشحالی کیلئے، عمران خان کو تباہی کیلئے یاد رکھے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی عوام سے مضبوط ہوتی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم یہ سمجھ نہیں سکتے۔