Friday, March 29, 2024

عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں نے عوام کو ٹیکہ لگایا، محمد زبیر

عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں نے عوام کو ٹیکہ لگایا، محمد زبیر
February 7, 2020
کراچی (92 نیوز) عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں نے عوام کو ٹیکہ لگایا، نون لیگ کے رہنماء محمد زبیر کا کہنا ہے گندم کی سات ماہ سے اسمگلنگ ہو رہی تھی لیکن نوٹس نہیں لیا گیا۔ ن لیگی رہنماء محمد زبیر پریس کانفرنس میں بولے کہ عام پاکستانی کو موڈیز رپورٹ کی ضرورت نہیں، ٹماٹر پیاز کے نرخوں سے معیشت کا پتہ چل جاتا ہے، پارلیمنٹ اور میڈیا سمیت ہر فورم پر بتائیں گے کہ حکومت کس طرح معیشت کا نقصان کر رہی ہے۔ حکومت کو ہمارے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔