Friday, April 26, 2024

عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے ، مراد سعید

عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے ، مراد سعید
October 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا بھی صبح شام پی ڈی ایم کے حق میں بول رہا ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج روزانہ کی بنیاد پر سرکس بھی لگ رہے ہیں ۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں پر تنقید کی جارہی ہے ۔ پی ڈی ایم کے آغاز پر بھارتی میڈیا کیا کہتا ہے سب جانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کیخلاف مہم چلا رہا ہے ۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے بدلے این آر او مانگا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے بھارتی چینلز کے مختلف حوالے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نوازشریف پر سرمایہ کاری کی ہے جس کا ثبوت یہ ہے۔ مراد سعید نے کہا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی ستمبر میں لندن میں نوازشریف کی ایک خفیہ ملاقات میں کی گئی۔ مراد سعید نے بھارتی میڈیا کے کچھ کلپس اپنے دعوے کی حمایت میں پیش کئے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں ثبوتوں کے ساتھ بتاوں گا پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار کون کیسے کہاں سے کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نوازشریف کو واپس لانے کی یقین دہانی وزیر اعظم نے کرائی ہے۔