Tuesday, April 16, 2024

عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ثبوت غیرمعیاری ہیں: نون لیگ

عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ثبوت غیرمعیاری ہیں: نون لیگ
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نون لیگی رہنما دانیال عزیز ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی گھبرا رہے ہیں، ان کے ثبوت غیرمعیاری ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا ان لوگوں کے کئی چہرے ہیں۔ وزیراعظم نے بچوں کی دستاویزات پیش کردیں جن کا کوئی قانونی جواز بھی نہیں تھا مگر پی ٹی آئی بھاگ رہی ہے۔