Sunday, September 8, 2024

عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان پہنچ گئے

عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان پہنچ گئے
December 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان پہنچ گئے اس مرتبہ دونوں بیٹے عمران خان کے ساتھ موسم سرما کی چھٹیاں بنی گالہ میں ہی گزاریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے اسلام آباد پہنچ چکےہیں ۔اس مرتبہ سلیمان اور قاسم چھٹیاں بنی گالا میں گزاریں گے ۔ ذرائع  کے مطابق تین ماہ قبل عمران خان کے دونوں بیٹوں کو ریہام  خان کی وجہ سے نتھیا گلی رہنا پڑجبکہ  ریہام کو طلاق کے بعد عمران خان کے بیٹے پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ عمران خان نے بیٹوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں عمران خان کل شوکت خانم کے افتتاح کے بعد بچوں کو وقت دیں گے۔