Friday, April 26, 2024

عمران خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

عمران خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
July 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے انتخابی جلسوں  کیلئے  مقامات کا اعلان کر دیا ۔ عمران خان کل سرگودھا میں عوام اجتماع سے خطاب کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی کا 3 اور 4 جولائی کو کراچی میں پڑاؤ ہوگا جب کہ 5جولائی کو صوابی اور چارسدہ،6 جولائی کو سوات میں جلسے ہوں گے۔ عمران خان 7 جولائی کو گجرات ،8جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور میں  خطاب کریں گے ، 9اور10جولائی کو اندرون سندھ،11کورحیم یار خان پہنچیں گے۔ گوجرانوالہ اورقصور میں جلسوں کیلئے 12جولائی، راولپنڈی میں13جولائی کا دن طے  کرلیا گیا جب کہ 18 اور 19جولائی  کے دن عمران خان کی لاہور میں سرگرمیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ عمران خان کی 23جولائی کو اسلام آباد میں فقیدالمثال اجتماع سے انتخابی مہم اختتام ہوگی۔