Friday, April 19, 2024

عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی
January 17, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے پر ملتوی کر دی۔
عمران خان کے خلاف این اے 120 ، این اے 63 اور این اے 162 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضابطہ اخلاق والا کیس ابھی چل رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا ہے۔
اس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
این اے 120میں ہی انتخابی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کے معاملے پر کیپٹن(ر) صفدر ، پرویز رشید ، طلال چوہدری ، بلال یاسین اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف بھی مقدمات کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت سیاستدان سرکاری ملازم کی صف میں نہیں۔ لاہور میں احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے۔ لاہور میں راستے بند کئے گئے تو مجیب ثانی کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کو سانحہ ماڈل ٹاون پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ زینب کیس ہو یا کوئی ، تمام ملزموں کے کھرے پنجاب حکومت سے ملتے ہیں۔