Friday, March 29, 2024

عمران خان کیخلاف افتخارچودھری کے ہتک عزت دعوے کی سماعت  ملتوی

عمران خان کیخلاف افتخارچودھری کے ہتک عزت دعوے کی سماعت  ملتوی
March 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان کے خلاف افتخارچودھری کے ہتک عزت دعوے کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان ناسازی طبع کے باعث کورٹ میں پیش نہ ہوئے ۔سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کے وکیل کا کہناتھا کہ ان کے مقدمے میں  جان بوجھ کر  تاخیر کی جارہی ہے ۔   ہتک عزت دعوے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر میر نے کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان علالت کے باعث عدالت میں  پیش نہ ہو سکے  جس کے باعث سماعت   چودہ  مارچ تک ملتوی کر دی گئی سابق چیف جسٹس کے وکیل توفیق آصف کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انہیں جرح کا شدت سے انتظار ہے اب وہ پیش نہیں ہوتے۔ عمران خان نے  تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے معاملے کو لٹکایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری جرح کیلئے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔