Friday, May 3, 2024

عمران خان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی !!! ڈرائیور نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے سے بچا لیا

عمران خان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی !!! ڈرائیور نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے سے بچا لیا
August 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان کے سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران کپتان کے ڈرائیور کی پھرتیاں، سیلابی پانی کے خطرناک اور تیز بہاو¿ کے باوجود گاڑی پل سے گزار دی۔ کپتان آج پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی۔ بنی گالہ کے قریب نالہ کورنگ کئی گاڑیاں نگل چکا ہے، عمران خان کی گاڑی بھی موجوں سے بال بال بچی۔ ڈرائیور نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے پل سے گاڑی گزار لی۔ نالے کے پل کی خستہ حالی پر عوام کئی بار احتجاج کر چکی ہے مگر حکومت نے کبھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ نالہ اس سے قبل کئی لوگوں کی جان لے چکا ہے اور اس میں کئی گاڑیاں بھی بہہ چکی ہیں۔ یہ نالہ عمران خان کے بنی گالہ کے گھر سے آدھے کلومیٹر کی مسافت سے گزرتا ہے۔