Thursday, April 25, 2024

عمران خان کی کے پی کے پولیس کی تعریف

عمران خان کی کے پی کے پولیس کی تعریف
March 14, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےدھشت گردی کی روک تھام اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کےلئے خیبرپختونخوا پولیس کے اقدامات کوسراہا۔ خیبرپختونخوا پولیس کو دوسرے صوبوں کےلئے مثالی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پولیس کی تںخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور کے ایک روزہ دورہ پرآئے۔ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی خیبرپختونخوا نے عمران خان کو پولیس ایکسس سروس نظام سے متعلق بریفنگ دی۔ اس نظام کے تحت شہری ای میل،فیکس،ایس ایم ایس اور ٹول فری نمبر کے ذریعے پولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ عمران خان نےخیبرپختونخوا پولیس کو ملک کی بہترین فورس قراردیا اوراعلان کیا کہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے حیات آباد میں قائم پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہیں دھشت گردی اوردیگرسنگین واقعات کے بعد پولیس کے ریسکیو آپریشن، کرائم سین سے شواہد جمع کرنے کے طریقہ کار اورفرانزک لیبارٹری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے پر وزیراعلٰی پرویزخٹک کو مبارکباد بھی دی۔