Friday, April 26, 2024

عمران خان کی کوئٹہ آمد ، سراج رئیسانی اور دیگر شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی

عمران خان کی کوئٹہ آمد ، سراج رئیسانی اور دیگر شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی
July 15, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ پہنچے اور شہید سراج رئیسانی سمیت دیگر شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی ۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ الیکشن مہم بند کر دیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس حادثے سے جو نقصان ہوا ہے وہ پاکستان کا آرمی پبلک سکول کے بعد سب سے زیادہ نقصان ہے ، حادثے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ، کل ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنا زیادہ نقصان ہوا ہے، اس کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کا مقصد الیکشن عمل کو متاثر کرنا ہے، لوگوں کو خوف و ہراس پھیلانا ہے،ہمیں یہ پیغام دیئے گئے کہ الیکشن مہم بند کر دیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کچھ بھی کینسل نہیں کریں گے سب کچھ طے شدہ پلان کے مطابق کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی بہت محب وطن پاکستانی تھے، مستونگ واقعہ کے بعد سارا پاکستان سوگ میں ہے،اتنا بڑا سانحہ ہے ، اس موقع پر ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سارے صوبوں اور وفاق کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا ہوگا، اگر ایک واقعہ ہوتا ہے تو وزیر اعظم ادھر پہنچے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنا ہے جس پر عمل نہ ہونے سے ہم پر مشکلات پڑیں۔ کپتان نے کہا کہ 2013میں ساری جماعتیں کہہ رہی تھی دھاندلی ہوئی،میں نے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا،لیکن وہ نہیں ہوا،  شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر ہیں، ن لیگ ہمیشہ اپنے ایمپائرز کیساتھ میچ جیتتی آئی ہے۔