Monday, September 16, 2024

عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد

عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد
February 6, 2016
  کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا  ۔ تفصیلات کےمطابق عمران  خان کی کراچی امد پر  تبدیلی کے متوالوں کا جذبہ عروج پر تھا۔ حسب روایت پی ٹی آئی کے رہنما تو ائیر پورٹ چلے گئے اور اسٹار گیٹ استقبالیہ کیمپ میں بھپرے کارکنان رہ گئےجب کسی پر زور نہ چلا تو سونامی کے متوالے میڈیا پر چڑھ دوڑے ۔ میڈیا کے نمائندوں نےاحتجاج کیااور تحریک انصاف کی قیادت کی گاڑیوں کو روک لیا تو کچھ رہنماوں کو خیال آگیا اور میڈیا کو منانے چلے آئے ۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کے آزادی کے متوالے سونامی کارکنان نے میڈیا کو زدوکوب کیا ہو کراچی میں رہنماوں کی گروپ بندی سے ایسے مسائل جنم لیتے رہتے ہیں ۔