عمران خان کی کابینہ ملکی خزانہ کرپشن میں اڑا رہی ہے، بلاول بھٹو
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا، سخت شرائط پر بھاری قرضے وصول کرکے عمران خان کی کابینہ ملکی خزانہ کرپشن میں اڑا رہی ہے۔
اتوار کے روز اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ، عمران خان 50 فیصد شرح غربت کے ہدف کے تعاقب میں ہیں، اگر روکا نہ گیا تو گھر گھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگے گی جسے دہائیوں میں بجھایا نہ جاسکے گا۔ معاشی جرائم پر عوام عمران خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا، اپنے پیچھے معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر عمران خان شوکت عزیز اور پرویزمشرف کی طرح بیرون ملک چلے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا، عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرنا بھی ہے۔ دوسروں پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔