Wednesday, May 1, 2024

عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کی دعوت

عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کی دعوت
May 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا بدل دیا،چیف جسٹس حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کریں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے،عوام کی تعلیم سب سے بڑا مسئلہ ہے ،کسی نے 40 سال سے اسپتالوں میں ریفارمز نہیں کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی اقتدار میں آکر صحت  کا نظام بھی بدل دے گی ۔