Tuesday, April 23, 2024

عمران خان کی چودھری شجاعت سے ملاقات‘ مارچ میں شرکت کی دعوت

عمران خان کی چودھری شجاعت سے ملاقات‘ مارچ میں شرکت کی دعوت
September 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ملاقات۔ کپتان نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور چودھری شجاعت کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال‘ رائیونڈ مارچ اور پانامہ لیکس پر تبادلہ کیا گیا۔ عمران خان نے چودھری شجاعت کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ مسلم لیگ (ق) کے ذرائع بتاتے ہیں کہ چودھری شجاعت نے موقف اپنایا کہ کسی کے گھر کا گھیراو نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ریجنل صدور نے بھی ملاقاتیں کیں جن میں رائیونڈ مارچ پر مشاورت کی گئی۔