Sunday, May 12, 2024

عمران خان کی چودھری سرور سے دوسری ملاقات بھی ملتوی

عمران خان کی چودھری سرور سے دوسری ملاقات بھی ملتوی
April 23, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے دوسری ملاقات بھی ملتوی ہو گئی۔

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کی خلیج مزید بڑھ گئی۔ طویل غیر ملکی دورے اور ق لیگ کے تحفظات دور نہ کرنے کی وجہ سے عمران خان گورنر پنجاب سے ناراض ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیر اعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات شیڈول تھی جس کہ ملتوی ہو گئی تاہم نعیم الحق سے عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔