Friday, April 19, 2024

عمران خان کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا بھرپور جوابی وار

عمران خان کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا بھرپور جوابی وار
January 3, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کےجواب میں مسلم لیگ ن کےرہنماؤں نے بھرپور جوابی پریس کانفرنس کی ہے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں۔نئے کاغذات کےلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔ عمران خان وزیراعظم پر الزامات اور جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور لیڈران جھوٹے ہیں یہ لوگ آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں ۔وزیرمملکت زبیراحمد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے سپریم کورٹ پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ان کے یہ وار بھی خالی جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا ہم اسے قبول کرینگے ۔