Saturday, May 4, 2024

عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور
January 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ سمیت چاروں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور ہو گئی۔
اے ٹی سی میں عمران خان کی پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو حملے کا حکم دیا۔ تصاویر، سی ڈی، ماسک، ڈنڈے، تقاریر موجود ہیں جس پر بابر اعوان نے کہا کہ مقدمہ وقوعہ کے اٹھارہ دن بعد درج ہوا۔ گواہوں نے عمران کا نام نہیں لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہ صادق اور امین ثابت ہو گئے۔ اب یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ دہشت گرد نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون کا غلط استعمال روکیں گے۔ این آر او کی خوشبو بھی آئی تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حکمران پیسہ بچانے کیلئے باہر سے مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پیسے بچانے کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مجھے کیوں نکالا نے 300 ارب کا حساب دینا ہے۔ سارے نجومیوں نے کہہ دیا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہے۔