Friday, March 29, 2024

عمران خان کی وجہ سے مہنگائی میں 70 فیصد اضافہ ہوا ، خورشید شاہ

عمران خان کی وجہ سے مہنگائی میں 70 فیصد اضافہ ہوا ، خورشید شاہ
November 29, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا عمران خان نے کہا تھا قرضہ نہیں لیں گے، اب کیوں لے رہے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم کی تقریر ختم ہوتے ہی پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی سو روز کو یوٹرن قرار دے دیا۔ ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم سو دن میں یوٹرن لینے میں مصروف تھے۔