Thursday, March 28, 2024

عمران خان کی نریندر مودی سے ملاقات ، کرکٹ سیریز کا معاملہ بھی اٹھا یا

عمران خان کی نریندر مودی سے ملاقات ، کرکٹ سیریز کا معاملہ بھی اٹھا یا
December 11, 2015
نئی دہلی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے جس میں کپتان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا  معاملہ بھی  اٹھایا مگر مودی نے بات مسکرا کر ٹال دی ۔ تفصیلات کےمطابق نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں جہاں کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی وہیں کپتان نے  شائقین کرکٹ  کے دل کی بات بھی مودی سرکارتک پہنچادی ۔۔ پاک بھارت کرکٹ  کیوں نہیں کراتے کپتان نے سوال اٹھایا تو مودی  مسکرا اٹھے  اور بولے  آپ ٹھیک کہتے ہیں کرکٹ بحال ہونی چاہیئےکرکٹ سیریز کی بحالی کی بات پر مودی  بار، بار سرہلاتے اور مسکراتے رہے۔ عمران مودی ملاقات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سے یہ بھی  معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے  اقلیتوں پر تشدد  کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ  اقلیتوں کو تحفظ دینے سے  اچھا معاشرہ فروغ پاتا ہے۔اقلیتیں غیر محفوظ ہوں گی تو ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا نریندر مودی کا کہنا تھا کہ  بھارت پاکستان کے ساتھ  تجارت کو فروغ  چاہتا ہے جس پر عمران خان برجستہ بولے کہ پہلے سفری پابندیاں تو نرم کریں پھر ہی تجارت فروغ پائے گی۔ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی۔