Friday, September 20, 2024

عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا
August 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر  سماعت کرنے والا  بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بنچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی نے کی جبکہ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے۔ عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افتخار محمد چودھری سے تعلق رہا ہے اور میں افتخار چودھری کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست نہیں سن سکتا۔ نئے بنچ کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تبدیلی، جمہوریت اور رول آف لا قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایک کلین انسان کلین نظام کی سربراہی کرے گا تو گورننس میں بھل صفائی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کسی معاملے میں سیاسی مداخلت نہیں کریں گے ۔  پاکستان میں رویہ بدل رہا ہے ۔  سعودی عرب اور ایران نے پاکستان میں تبدیلی کو سراہا ہے۔