Sunday, May 12, 2024

عمران خان کی مودی سے ملاقات سیاسی خودکشی ہوگی  ،ہارون الرشید

عمران خان کی مودی سے ملاقات سیاسی خودکشی ہوگی  ،ہارون الرشید
September 18, 2019
لاہور(ویب  ڈیسک)تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ اگر عمران خان نے مودی سے ملاقات کی تو یہ ان کی سیاسی خودکشی ہوگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مریم نوازکو بے پناہ فائدہ ہوگا،نوازشریف کی رہائی کے امکان کو مستردنہیں کیاجاسکتا۔ چینل92 نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان علینہ شگری سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ یہ خبرہے کہ بابر اعوان کو وزارت اطلاعات دی جارہی ہے ۔ عمران خان نے ملاقات میں بابراعوان کو یہ پیشکش کی ہے لیکن بابر اعوان نے کہا کہ خان صاحب مہربانی فرمائیں میں ذمہ داری نبھانہیں سکتا، وہ اصل میں سینیٹر بنناچاہتے ہیں کچھ اوروزیر بھی جاسکتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مکمل طورپر ناقابل فہم فیصلہ ہے ،اس سے مریم کوبے پناہ سیاسی فائدہ ہوگا۔  نوازشریف فیملی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ عمران خان اپنی ناکامی سے ان کے لئے خودراستہ بنارہے ہیں ، شہباز شریف ، احسن اقبال اورخواجہ آصف ،نوازشریف کو شیڈول کے بغیر سمجھانے گئے تھے ۔ https://www.youtube.com/watch?v=PS-D4PeUG2U انہوں نے کہا کہ اگر فضل الرحمان 15 لاکھ آدمی لے آئے تو پھر تو مارشل لا ہے اورن لیگ کہاں جائے گی ،   میں نہیں سمجھتا کہ برطانیہ عمران فاروق قتل کے حوالے سے کوئی شواہد فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو میڈیا ٹربیونل بنارہی ہے وہ ہمار ا حتساب کریگا حکومت کا کیسے احتساب کریگا۔عمران خان کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کو ڈرالیں گے ایسا نہیں ہوگا ،  حکومت میں کشمیرکے کیس کے حوالے سے ہی کچھ کمایا ہے ایسی صورت میں مودی اور عمران کی ملاقات نہیں ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف رہا ہوسکتے ہیں کیونکہ جج کے بیان کو حصہ بنالیا جو متنازعہ ہے  ۔ تجزیہ کار اویس توحید نے کہا کہ فیصلہ سازی میں یہ حکومت بہت کمزور ہے عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے بہت ہی اہم شخصیات نے عمران خان سے متعدد بار کہا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی،اس حکومت کی ایک سال کے بعد بھی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ہے ۔ اویس حیدر کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف ، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے نوازشریف کو قائل کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن انہوں نے کہا کہ ہم مولانافضل الرحمان کے ساتھ جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیاکے اظہار کو بندنہ کریں اگریہ کیا جائے گا تو پھرمعاشرے کا گلا گھونٹا جائے گا۔