Sunday, May 19, 2024

عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں، قاسم سوری

عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں، قاسم سوری
December 26, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

اتوار کے روز کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں اور جیل میں وقت گزاریں۔ اللہ نے نوازشریف کو عبرت کا نشان بنایا، پاکستان کے عوام بہت دفعہ دھوکہ کھا چکے ہیں۔

قاسم سوری بولے کہ بلوچستان کےلئے اور بھی پیکج لے کر آئینگے، لسانیت سے بالا تر ہوکر کام کرینگے۔ بلوچستان کے عوام کو 10لاکھ روپے کا صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نومنتخب صوبائی صدر نے پارٹی تنظیم سازی کے لیے بلوچستان کے تمام اضلاع میں خود جانے کا اعلان کیا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا وعدہ بھی کیا۔