Thursday, April 25, 2024

عمران خان کی طرف سے کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان خوش آئندہے : سابق صدرآصف علی زرداری

عمران خان کی طرف سے کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان خوش آئندہے : سابق صدرآصف علی زرداری
June 7, 2015
کراچی(92نیوز)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا میں عمران خان کی دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کی عمران خان کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے ۔  اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے  تاہم ری پولنگ کا  اعلان خوش آئند ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کی کوئی اب  حیثیت نہیں رہ گئی، اس لئے دوبارہ الیکشن کرائے