Sunday, May 12, 2024

عمران خان کی صورت میں اہل کشمیر کو توانا آواز ملی ، بیرسٹر سلطان محمود

عمران خان کی صورت میں اہل کشمیر کو توانا آواز ملی ، بیرسٹر سلطان محمود
January 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی ملاقات  کی  اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان  کی صورت میں اہل کشمیر کو نہایت توانا آواز میسر آئی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان  نے نہایت مؤثر انداز میں اہل کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ہے،  نصف صدی کے بعد آج دنیا کشمیر پر توجہ دے رہی ہے،  6 ماہ سلامتی کونسل کا دومرتبہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ غیر معمولی کامیابی ہے۔ سلطان محمود کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو اہل کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کیلئے میرپور تشریف لارہے ہیں پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے وزیراعظم کے ہم آواز بنیں،   5 فروری کو بڑی تعداد میں کشمیری "سفیر کشمیر" وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے نکلیں گے۔