Monday, September 16, 2024

عمران خان کی شوکت خانم کے اثاثے چیک کرانے کی پیشکش

عمران خان کی شوکت خانم کے اثاثے چیک کرانے کی پیشکش
April 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) لیگی رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے شوکت خانم نے اینڈومنٹ فنڈز کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔ جولائی 2015ءکو شوکت خانم کو مکمل رقم واپس مل گئی۔ انہوں نے یہ باتیں ٹوئٹر پر کہیں۔ ان کا کہنا ہے شریف خاندان کے حواریوں کے بیانات مبہم ہیں۔ بیانات ثابت کرتے ہیں کہ بدعنوانی کی گئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ نواز شریف پاناما لیکس کا جواب دیں۔ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے اثاثے کسی سے بھی چیک کرانے کی پیشکش بھی کر دی۔