Saturday, May 18, 2024

عمران خان کی سپیکر ایاز صادیق کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت آج ہو گی، سپلیمنٹری رپورٹ بارے فیصلہ آج سنایا جائیگا

عمران خان کی سپیکر ایاز صادیق کیخلاف انتخابی عذرداری پر سماعت آج ہو گی، سپلیمنٹری رپورٹ بارے فیصلہ آج سنایا جائیگا
June 15, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت آج ہو گی جس میں این اے ایک سو بائیس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ الیکشن ٹریبونل نے دو روز قبل نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے نادرا کی جانب سے ازخود مرتب کردہ سپلیمنٹری رپورٹ کی مخالفت کی تھی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے سپلیمنٹری رپورٹ کی حمایت کرتے ہوئے اس کو قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔ نادرا کی ازخود تیارکردہ سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کے حوالے سے ٹریبونل نے جو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا وہ آج سنایا جائے گا۔