Saturday, April 27, 2024

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس
December 16, 2017

جہانگیر ترین جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی، پارٹی کا سیٹ خالی رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جہانگیر ترین نے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی پیش کر دیا مگر پی ٹی آئی نے نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کےخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی جائیگی ا ور حتمی فیصلہ آنے تک سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے عمران خان پر صادق اور امین کی مہر لگنے کا خیرمقدم کیا گیا ۔
اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملزکیس کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کی تیار ی کےلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی بنائی گئی ۔ اجلاس کے اختتام پر سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءاورپارٹی رہنما سلونی بخاری کےلئے دعا بھی کی گئی۔
عمران خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ کپتان کے نکلتے ہی جہانگیر ترین نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیدیا کہ اخلاقی طور پر وہ کام جاری نہیں رکھ سکتے ۔ استعفے کے بعد کپتان نے ٹویٹ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو خراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ جہانگیر ترین نے اصولی پوزیشن اختیا ر کیا۔