Monday, September 16, 2024

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،فواد چودھری،اسد عمر و دیگر کی شرکت

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،فواد چودھری،اسد عمر و دیگر کی شرکت
March 27, 2018

بنی گالہ ( 92 نیوز)عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے ۔ اجلا س میں فواد چودھری، اسد عمر، شفقت محمود، بابر اعوان اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ،شریف خاندان کیخلاف کیسز،وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سے نہ ملنے کے معاملے پر مشاورت  کی گئی ۔اجلاس میں پارٹی کی ممبرسازی مہم  اورآئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات ہیں، نواز شریف اور خاندان کیلئے کسی قسم کا این آر او قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی لاش  چند دن پہلے اُن کے کمرے    میں پنکھے سے لٹکی ہو ئی  ملی ۔ مگر ہاتھ بندھے تھے  جس کے باعث معاملہ مشکو ک ہو گیا  اور ہر طرف سے سوال اٹھایا گیا کہ خود کشی کرنے والا کیسے  اپنے ہاتھ باندھ سکتا ہے ۔دوسری طرف پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ کے بیان سے  شکوک و شبہات میں مزید جان  پڑ گئی ۔