Friday, April 19, 2024

عمران خان کی زبان سے کبھی خیر کے کلمات نہیں نکلے: مریم اورنگزیب

عمران خان کی زبان سے کبھی خیر کے کلمات نہیں نکلے: مریم اورنگزیب
March 7, 2017

اسلام آباد / لاہور (92نیوز) مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتی ہیں عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کرکے دشمن کا ساتھ دیا، ان کی زبان سے کبھی خیر کے کلمات نہیں نکلے۔ عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کرکے دشمن کا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں سیف اینڈ سیکیور پاکستان نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لئے پھٹیچر کا لفظ استعمال کرنا ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ عمران خان نے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بزدل دہشت گرد ملک میں خوف کی فضا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کو بلاخوف جواب دیا۔ وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔