Sunday, September 8, 2024

عمران خان کی دھمکی کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کل مشاورت کرینگے

عمران خان کی دھمکی کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کل مشاورت کرینگے
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کے ممبران الیکشن کمیشن پر الزامات کے بعد کمیشن ممبران نے مشاورت کا فیصلہ کر لیا،الیکشن کمیشن ممبران عمران کے استعفےٰ کے مطالبے پر کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے. تفصیلات کےمطابق این اے 122 کے حوالے سے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد کمیشن ممبران دبائو کا شکار ہو گئے ہیں، کمیشن ممبران استعفٰوں کے حوالے سے کل اہم فیصلہ کر سکتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے مشاورتی اجلاس میں استعفے دینے کے آپشن پر بھی غور ہو گا،کمیشن ممبران عمران خان کے الزامات اور این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے خود کو معاملے سے  دور رہنے کا فیصلہ کیا ہےچیف الیکشن کمشنر کی خاموشی سے ممبران کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ استعفے دینا یا نہ دینا ممبران کی اپنی صوابدید ہے،کسی طرف سے بھی حمایت نہ ملنے سے کمیشن ممبران کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں ،دوسری طرف عمراں خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے جواب کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو  شق وار جواب دیا جائے گا.