Wednesday, May 8, 2024

عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید
January 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ رواں برس نہیں بلکہ دوہزار اکیس میں مسائل حل ہوں گے، عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی ماضی کی حکومتوں کی لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ حکومت کہیں نہیں جارہی۔ عثمان بزدار بھی کہیں نہیں جارہے، ناراض اتحادی بھی راضی ہوجائیں گے۔ ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر شیخ رشید بولے کہ چوروں ڈاکووَں نے ملک کو بری طرح نوچا، خزانہ خالی تھا اس لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 2021 میں مسائل حل ہوں گے،عمران خان نے شریف آدمی کو کے پی اور پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا۔ لئی ایکسپریس راولپنڈی کا واحد حل ہے، اپنے چار منصوبے مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا۔