Thursday, May 9, 2024

عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو کرپشن، اقتصادی تباہی میں دھکیل دیا، بلاول بھٹو

عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو کرپشن، اقتصادی تباہی میں دھکیل دیا، بلاول بھٹو
April 8, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو کرپشن اور اقتصادی تباہی کی تاریکیوں میں دھکیل دیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی سے گفتگو میں انہوں نے کہا، خیبرپختونخواہ میں تبدیلی نے جو تباہی پھیلائی، اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی کوئی فکر نہیں۔ عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

بلاول بھٹو سے پی پی سینیٹر شمیم آفریدی اور کے پی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی امجد آفریدی نے ملاقات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔