Tuesday, May 14, 2024

عمران خان کی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ، بلاول بھٹو

عمران خان کی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ، بلاول بھٹو
January 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ۔ گندم بیچنے والے ملک کو خریدنے والا بنا دیا۔ سندھ حکومت کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ میرٹ پر باقی حکومتیں مقابلہ کر لیں۔ سندھ کےحقوق اور پانی کا ذکر بھی کیا اور آئی جی پولیس کےمعاملے پر بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو یاد کرتے ہوئے کہا زرعی ملک اب گندم امپورٹ کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ کام پر توجہ رکھیں ، کٹھ پتلی خود گر جائینگے۔ آئی جی سندھ پولیس کےمعاملے پر بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے اور سوال کیا کہ کیا سندھ ابھی تک کالونی ہے۔ پولیس کا احتساب منتخب حکومت کرسکتی ہے۔