Sunday, May 5, 2024

عمران خان کی حکومت خطرے میں لگتی ہے ، اعتزاز احسن

عمران خان کی حکومت خطرے میں لگتی ہے ، اعتزاز احسن
June 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت خطرے میں لگتی ہے ، پانچ سال پورے کرنے   بہت بڑا چیلنج نظر آتا ہے۔ پروگرام 92 ایٹ 8 میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو نمبرز کم ملیں گے ، پاسنگ مارکس بھی ملنا بہت مشکل ہیں ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  سکھوں کو کرتارپور راہداری تک بغیر ویزہ رسائی دینا عمران خان کا اہم قدم ہے، اس سے سکھوں کے پاکستان سے مراسم مضبوط ہوئے، اس کے علاوہ عمران خان کی حکومت نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ   عمران خان نے ٹائیگرفورس بنائی، اگر تو اس فورس پر کوئی خرچہ نہیں آیا پھر تو ٹھیک ہے، اگر اس فورس پربجٹ سے دو روپے بھی خرچ ہوئے ہیں تو اس کا حساب دینا ہوگا، ابھی عمران خان کی حکومت خطرے میں لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت فواد چودھری کی وجہ سے ایک اچھا کام کرسکتی تھی لیکن نہ کرسکی، اگرحکومت علماء کرام کے سامنے ڈٹ جاتی اور عید کے چاند کے لیے کیلنڈر لاگو کردیتی تو اس حکومت کے کریڈٹ پر یہ بہت بڑا کام ہوتا۔