Friday, May 10, 2024

عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، شاہد خاقان عباسی

عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، شاہد خاقان عباسی
April 10, 2021

کراچی (92 نیوز) ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا، عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، جہانگیرترین کے ساتھ آنے والے ارکان اسمبلی نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، ملک میں سرکس لگا ہے روز نئے تماشے ہوتے ہیں، حکومتی پارٹیاں بھی اپوزیشن میں آرہی ہیں یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے، عمران خان کی حکومت سات ووٹوں پر کھڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا، اے این پی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نقصان اے این پی کا ہوگا۔ تحریک اصولوں پر سمجھوتہ کرکہ کامیاب نہیں ہوتی، مسلم لیگ کے بغیر کوئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی۔