Monday, September 16, 2024

عمران خان کی جماعت کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں ، آغا سراج درانی

عمران خان کی جماعت کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں ، آغا سراج درانی
March 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمرن خان یہاں سے ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے، نوازشریف اپنے بیانئے سے اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔

سپیکر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ جی ڈی اے جیسے اتحاد پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، ایسے سیاسی اتحاد پہلے بھی بنتے اور ٹوٹتے رہے ہیں ۔