Thursday, September 19, 2024

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
February 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ، کپتان کے کھلاڑیوں نے جہاں اُنہیں مبارکبادیں پیش کیں وہیں بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئے ۔

عمران خان کی بشریٰ مانیکا کیساتھ  شادی کی  خبر پورے پاکستان میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ۔ہیش ٹیگ مبارک عمران خان   ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے  عمران خان  اور بشری مانیکا کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔پی ٹی آٗئی کے ٹائیگرز نے بھی اپنے لیڈر کی نئی اننگز پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادیں پیش کیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان نے  سنت رسولؐ پر عمل کیا ہے۔شادی پر تنقید کی بجائے جوڑے کو دعا دینا بھی سنت ہے۔

ایک صارف نے کپتان کی شادی کا صدقہ نکالا اور کہا کہ لیڈر کی شادی کی خوشی میں انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کو چندہ دیا ہے۔

ایک اور ہینڈل سے کہا گیا کہ نکاح کی تقریب میں عمران خان کے چہرے پر ملین ڈالر سمائل ہے ۔

چند صارفین نے  شادی پر  مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے ،ایک صارف نے لکھا کہ  میری ایک شادی نہیں ہوئی اور  عمران خان تین کرچکے ہیں ۔

ایک نے لکھا کہ  آخر کار پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔ ایک صارف نے کپتان کی شادی کو خود احتسابی قرار دیا ۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کو اس وقت شادی کی نہیں بلکہ پارٹی کو اوپر لیجانے کی ضرورت ہے ۔