Friday, April 26, 2024

عمران خان کی تقریر پست ذہنیت کی عکاس تھی : دانیال عزیز ،محمد زبیر

عمران خان کی تقریر پست ذہنیت کی عکاس تھی : دانیال عزیز ،محمد زبیر
May 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر پست ذہنیت کی عکاس تھی۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان کی فیصل آباد میں کی جانیوالی تقریر کے بعد اپنے رد عمل میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر پست ذہنیت کی عکاس تھی۔  ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک گرسکتا ہے ان سے بڑا بہتان باز میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔ دوسری طرف وزیرنجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ غلط کام عمران خان نے کیا ہے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے ۔