Monday, September 16, 2024

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992کی فاتحہ ٹیم بھی شرکت کریگی

عمران خان کی تقریب حلف برداری  میں ورلڈ کپ 1992کی فاتحہ ٹیم بھی شرکت کریگی
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں  ورلڈ کپ 1992 کےفاتح کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ حلف برادری کی تقریب میں پاکستان کے لیجنڈبلے باز  جاویدمیانداد بھی  شرکت کرینگے ، اسٹار بلے باز کی شرکت سے  کپتان کی حلف برداری کی تقریب میں  1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں  تازہ ہو جائیں گی ، مایہ ناز بلے باز  نے 233 ایک روزہ میچز کھیل کر 7381 رنز بنائے۔ کنگ آف سوئنگ  بڑے بڑے بلے بازوں کو اپنے یارکر سے خوف زدہ کرنے والے وسیم اکرم  کو بھی  تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، اسٹار باؤلر نے 356ایک روزہ میچز کھیل کر 502وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹیم پر کٹھن وقت آئے اور انضمام ذمہ داری نہ نبھائے ،ایسا کبھی نہیں ہوا ، 1992ورلڈ کپ کے  سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق  کپتان کی حلف برادری  تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا ئیں گے۔ پاکستان کے اسٹار اسپین باؤلر مشتاق احمدکو بھی کپتان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی  ،مایہ ناز باؤلر نے گرین شرٹس کی جانب سے 144ون ڈے میچز میں نمائندگی کی اور 161وکٹیں حاصل کیں ۔ اوپننگ بلے باز رمیض راجہ کو بھی کپتان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت دی جائے گی ،اسٹار بلے باز نے کھیلنے سے زیادہ کمنٹری میں شہرحاصل کی ۔ کپتان کی تقریب حلف برداری ایک لحاط سے منفرد یوں  ہو گی ، جہاں بڑے بڑے سیاستدان شامل ہوئے وہیں کرکٹ کے بڑے اسٹارز نے بھی شرکت  کریں گے  ۔