Tuesday, April 16, 2024

عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کی بیٹی نے ن لیگ کو ووٹ دے دیا

عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کی بیٹی نے ن لیگ کو ووٹ دے دیا
November 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کی بیٹی نے ن لیگ کو ووٹ دے دیا، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی شیریں مزاری پر برس پڑے جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کی بیٹی نے نون لیگ کو ووٹ دے دیا ایمان مزاری نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے شیر پر مہر لگائی، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی برس پڑے جبکہ  شریں مزاری کہتی ہیں جمہوریت میں سب کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔ دوسری طرف پی پی کے مرکزی رہنما شیری رہنما نے بیٹی اور شوہر کے بھی اپنی پارٹی کی بجائے تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ کیا ۔