Friday, April 26, 2024

عمران خان کی بھارت کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد

عمران خان کی بھارت کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد
January 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔ بھارت  آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کی ٹیم برصغیر کی پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیت کر کارنامہ سرانجام دیا ۔ بھارت نے کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز  دو،ایک سے اپنے نام کی۔