Thursday, April 25, 2024

عمران خان کی باتیں سن کر انکی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے، سعید غنی

عمران خان کی باتیں سن کر انکی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے، سعید غنی
November 23, 2019
کراچی (92 نیوز) عمران خان کی باتیں سن کر ان کی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے۔ سعید غنی کہتے ہیں کہ ملک میں پام آئل سے کہا بجلی بنتی ہے یہ عمران خان بتادیں۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم نے خود کہا نواز شریف کی طبیعت خراب ہے۔ ایک نیا بانی ایم کیو ایم عمران خان کی شکل میں پیدا ہوا ہے، جو ایک دن کچھ بولتا تھا دوسرے دن کچھ بولتا تھا۔ یہی صورتحال عمران خان کی ہے جو بے تکی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈاکٹرز آصف زرداری کا برسوں سے علاج کررہے ہیں، حکومت کے میڈیکل بورڈ میں آصف علی ذرداری کے اپنے معالج شامل نہیں۔ ہم کبھی بھی جیلوں اور عدالتوں سے بھاگے نہیں تاہم صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ سعید غنی بولے کہ یوسف ٹھیلے والے کے معاملے پر کمیٹی تحقیقات کررہی ہے، یوسف ٹھیلے والا سے وزیراعلیٰ کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات سندھ نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حکومت رہی تو ڈالر 300 روپے تک چلا جائیگا۔