Friday, March 29, 2024

عمران خان کی ایک اے ٹی ایم بند کر دی ، دوسری بھی کرینگے ، حنیف عباسی

عمران خان کی ایک اے ٹی ایم بند کر دی ، دوسری بھی کرینگے ، حنیف عباسی
December 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کوچیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ایک اے ٹی ایم مشین بند کردی جب کہ جلد ہی دوسری بھی بند کر دیں گے ۔
شہباز شریف کی سیاست ختم کرنے کے دعوے پر حنیف عباسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا جہاز اور علیم خان کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے ۔ علیم خان قبضہ گروپ ہیں ۔ لوگوں کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔