عمران خان کی انتخابی مہم کے آخری دنوں کے لاہور شیڈول کا اعلان کردیاگیا
لاہور( 92 نیوز) تحریک انصاف نے عمران خان کی انتخابی مہم کے آخری دنوں کے لاہور شیڈول کا اعلان کر دیا۔عمران خان انتخابات کے نتائج لاہور میں سنیں گے ، کپتان اپنی انتخابی مہم کا اختتام بھی لاہور میں کریں گے ۔
عمران خان نے 23جولائی کو اسلام آباد کا جلسہ منسوخ کردیا ،عمران خان 18،19 ،21 اور 23 جولائی کو لاہور کے انتخابی حلقوں کے دورے کرینگے۔
عمران خان انتخابی مہم کے اختتام کے بعد بھی لاہور میں ہی قیام کریں گے ۔