Thursday, May 9, 2024

عمران خان کی آج امریکی ، ترک اور سوئٹزر لینڈ کے صدور سے ملاقاتیں ہوں گی

عمران خان کی آج امریکی ، ترک اور سوئٹزر لینڈ کے صدور سے ملاقاتیں ہوں گی
September 23, 2019


نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں ۔ عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے  آج ملاقات کریں گے ۔  وزیر اعظم   برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ناشتے کی میز پر ملیں گے جبکہ ان کی  ترکی اور  سوئٹزرلینڈ کے صدور اور اطالوی ہم منصب سے بھی ملاقاتیں ہونگی  ۔

کشمیریوں کے حقیقی سفیر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں مسلسل مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مصروف ہیں ، آج وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی یاد دہانی کرائیں گے۔

وزیر اعظم آج اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ناشتے پرملاقات کریں گے۔ ان کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوگی ۔ وزیر اعظم کی آج چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ اہم ملاقات طے ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کے صدر یولی مورر سے بھی ملیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل کہنا فریب ہے  ، بی بی سی

وزیراعظم عمران خان کی اطالوی وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان آج کونسل آن فارن ریلیشنز سے پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے خطاب کریں گے ،  اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے سمٹ میں بھی بات کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد ،سینیٹر لنزے گراہم اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو سے اہم ملاقاتیں کیں۔