Sunday, September 8, 2024

عمران خان کہتے ہیں پاکستان کے گاڈ فادر کو عوام نے شکست دی

عمران خان کہتے ہیں پاکستان کے گاڈ فادر کو عوام نے شکست دی
August 25, 2017

سکھر (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ

پاکستان کے گاڈ فادر کو عوام نے شکست  دی اوراب سندھ کا گاڈ فادر بھی بولے گا مجھے کیوں نکالا۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کےحالات مایوس کن ہیں وقت کے فرعونوں نے بہت ظلم کیا۔ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجا گیا۔ ایک فرعون کو تو گرادیا ۔اب دوسرے کی باری ہے۔ جلد سندھ کا فرعون بھی کہے گا کہ اسے کیوں نکالا؟

عمران خان سندھ میں بھی نوازشریف کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۔نوازشریف اداروں کےساتھ محاذ آرائی کرکےخطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایک لفظ نہیں بولا۔انہیں اپنے پیسے کی فکر ہے اس لیے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

تحریک انصاف کےسربراہ نےکہا وہ پاناما کیس میں الجھے ہوئے تھے اس لیے سندھ کیلئے وقت نہیں نکال سکے۔اب وہ سندھ کے دیگر شہروں کے دورے بھی کریں گے۔

اپنے خطاب کے آخر میں عمران خان نے سندھ کے بہتر ی کیلئے اپنا پلان بھی پیش کیا ۔