Sunday, September 8, 2024

عمران خان کہتے ہیں اگر شوکت خانم اسپتال میں گھپلا ہے تو حکومت ایکشن کیوں نہیں لیتی

عمران خان کہتے ہیں اگر شوکت خانم اسپتال میں گھپلا ہے تو حکومت ایکشن کیوں نہیں لیتی
August 26, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہے کہ سمجھ نہیں  آتی سیاسی مخالف اورن لیگ کے وزرا کینسر اسپتال پرکیوں حملے کرتے ہیں۔ اگر سمجھتے ہیں کوئی گھپلا ہو رہا ہے تو گورنمنٹ آپ کے پاس ہے تحقیقات کروائے۔

شوکت خانم اسپتال کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک اسپتال جو کام کر رہا ہے اس پر سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ اگرکوئی گھپلا ہے تو عمران خان کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں ۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے 30 سالہ دور حکومت میں ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا۔ خود علاج کروانا ہو تو بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ بولے بیگم کلثوم کے لیے دعا گو ہوں لیکن وہ بھی بیرون ملک علاج کروا رہی ہیں۔

عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے شوکت خانم اسپتال کے نقشوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ یہ میری کوئی ذاتی شوگر ملز یا فیکٹری نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ بجلی کنکنشنز کے لیے بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔